سپورٹس

کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کیلئے جانے والے دو پاکستانی باکسر غائب

برمنگھم میں ہونے والے کامن ویلتھ گیمز کے میلے میں شرکت کیلئے جانے والے دو پاکستانی باکسرز غائب ہوگئے۔
پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن (پی او اے) نے برطانوی حکومت سے رابطہ کیا ہے۔ ہینڈ بال فیڈریشن کے صدر محمد شفیق کی سربراہی میں چار رکنی کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے۔ آرمی سپورٹس بورڈ کے سیکریٹری کرنل صدف اکرم،کرنل ناصر تونگ سمیت سپورٹس بورڈ کا ایک نمائندہ بھی کمیٹی میں شامل ہوگا۔
نجی ٹی وی کے مطابق باکسر سلیمان بلوچ اور نذیراللہ انگلینڈ میں لاپتہ ہوئے دونوں کھلاڑیوں کی دستاویزات حکام کے پاس ہی موجود ہیں۔ ان کی اپنے ساتھیوں سے آخری ملاقات منگل کو ناشتے کے وقت ہوٹل میں ہوئی تھی۔ ، دن 12 بجے ایئرپورٹ روانگی کے لیے تمام پلیئرز نے اپنے کوچز کو رپورٹ کرنا تھا تاہم دونوں باکسرز غائب تھے۔ ان کے کمرے کا دروازہ توڑا گیا تو سامان اندر پڑا تھا لیکن دونوں غائب تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button