سپورٹس

5 تمغے،کامن ویلتھ گیمز میں پاکستانی اپنا جوھر دکھانا شروع ہو گئے

کامن ویلتھ گیمز میں مزید 2 پاکستانی کھلاڑیوں نے تمغے جیت لیے ، پاکستانی ریسلر انعام بٹ نے سلور جبکہ عنایت اللہ نے کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا، میڈلز ٹیبل پر پاکستان نے پانچ میڈلز اپنے نام کر لیے
کانسی کے تمغے کے مقابلے میں پاکستان کے عنایت اللہ نے 65 کلوگرام کیٹگری میں سکاٹ لینڈ کے ریسلر راس کوٹیلی کو دس صفر سے شکست دے دی.
86 کلو گرام کیٹگری میں انعام بٹ نے چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا ۔ فائنل میں انعام بٹ کو بھارتی حریف سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ کامن ویلتھ گیمز میں 125 کلو کیٹگری میں پاکستان کے زمان انور کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ زمان انور نے 125 کلو کیٹگری میں سلور کا تمغہ جیتا ۔
میڈلز ٹیبل پر آسٹریلیا سب سے آگے ہے ۔ برمنگھم میں جاری مقابلوں میں آسٹریلیا 50 گولڈ میڈل سمیت 140 تمغے جیت کر سرفہرست ہے ۔ انگلینڈ کی دوسری اور کینیڈا کی تیسری پوزیشن ہے ،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button