سپورٹس

دوسرا ٹیسٹ شروع،شاہین آفریدی ٹیم سے باہر

پاکستان اور سری لنکا کے مابین سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ شروع ہو گیا . سری لنکا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا.
اس سے قبل پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر رکھی ہے۔ قومی ٹیم آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ رینکنگ میں تیسرے نمبر پر موجود ہے جبکہ بھارت کی چوتھی پوزیشن ہے۔
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں میں کپتان بابراعظم، عبداللہ شفیق، امام الحق، فواد عالم، محمد رضوان، سلمان علی آغا، محمد نواز، نعمان علی، یاسر شاہ، حسن علی اور نسیم شاہ شامل ہیں۔سری لنکا کی ٹیم میں کپتان ڈیموتھ کرونارتنے، اوشاڈا فرنینڈو، کوشل مینڈس، اینجلو میتھیوز، دنیش چندیمل، دھننجایا ڈی سلوا، نروشن ڈکویلا، رمیش مینڈس، پربت جے سوریا، ڈینوت ویلانگے اور اسیتھا فرنینڈو شامل ہیں۔
گال اسٹیڈیم میں کھیلے جانیوالے دوسرے ٹیسٹ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ اوشاڈا فرنینڈو اور دیمتھ کرونا رتنے نے اننگز کا آغاز کیا اور 92 رنز پر پہلا کھلاڑی آؤٹ ہو گیا۔ اوشاڈا فرنینڈو 3 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 70 رنز بنائے اور محمد نواز کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ کوشل مینڈس 10 گیندیں ہی کھیل سکے اور 3 رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے اور یوں 96 رنز پر ہی سری لنکا کا دوسرا کھلاڑی آؤٹ ہو گیا۔ میزبان ٹیم کے تیسرے کھلاڑی کپتان ڈیموتھ کرونارتنے 40 رنز بنا کر یاسر شاہ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے اور یوں 120 رنز پر سری لنکا 3 وکٹوں کا نقصان اٹھا چکا تھا۔
سری لنکا کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے جس میں مڈل آرڈر بلے باز اظہر علی کو ڈراپ کر کے ان کی جگہ فواد عالم کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ انجری کے شکار شاہین آفریدی کو آرام کروایا جا ر ہا ہے۔قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی گھٹنے میں انجری کے سبب سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے باہر ہو گئے ہیں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی کو واپس نہیں بھیجا جا رہا وہ اسکواڈ کے ہمراہ آئی لینڈ میں ہی رہیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button