Uncategorized

نوجوان ، سوشل میڈیا کی جان

موجودہ دور میں سوشل میڈیا نے انقلاب برپا کر دیا ہے نوجوانوں نے سوشل میڈیا کو جس طرح پذیرائی بخشی ہے اس کی مثال نہیں دی جا سکتی ۔ بس یہ ہی کہا جا سکتا ہے کہ ایسی دیوانگی دیکھی نہیں کہیں۔
فیس بک کی بات کریں تو یہ بیش بہا معلومات کا ذریعہ ہے دوستی کی کھلی آفر یہاں موجود ہوتی ہے جس میں حدود و قیود کا بہر حال خیال رکھنا بہت ضروری ہوتا ہے ۔ اب تو فوری اطلاع کےلئے فیس بک تیر بہدف کا کردار ادا کر رہا ہے ۔ اس میں اپنی رائے بھی دی جا سکتی ہے پسند نہ پسند کا آپشن بھی موجود ہے ۔ پوسٹ اچھی لگے تو shareبھی کیا جا سکتا ہے زندگی کے ہر پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے گروپ بنائے جاتے ہیں۔ اب اس میں اپنا صفحہ page بنانے کا سنہر ا آپشن بھی موجود ہے جس میں آپ اپنی تحریر سمیت اپنی پروڈکٹ کی مشہوری بھی کر سکتے ہیں اور دوسروں کو اپنے کام میں مدعو بھی کر سکتے ہیں۔ سیاسی page بھی بنا سکتے ہیں ۔ فیس بک ٹرینڈ ظاہر کرنے کا بڑا ذریعہ ہے آن لائن شاپنگ کی جا سکتی ہے
ٹوئیٹر نیوز و واقعات کے حوالے اپنی پہچان آپ ہے ۔ اب سیاسی رہنما اگر پریس کانفرنس نہ کر سکیں تو اظہار خیال کے لئے ٹوئیٹر کا انتخاب کر تے ہیں۔ یہ بھی ہر ایک کی فوری رسائی میں ہوتا ہے کسی بھی مشکل سے بچنے کےلئے آپ کا اپنا ٹوئٹر اکاونٹ ہونا چاہئے ۔ دنیا میں ہونیوالی تبدیلی کی خبر آپ تک فورا پہنچ جائے گی ۔ اس میں بھی آپ کے پاس آپشن ہے کہ re-tweet بھی کر سکتے ہیں یہاں بھی پسند نہ پسند کا اختیار آپ کے پاس ہے ۔مواد share بھی کر سکتے ہیں۔ ٹوئیٹر پر trending بھی مل جا تی ہے
انسٹاگرام کی follow ship دن بدن بڑ ھ رہی ہے یوں سمجھ لیں trending devolping میں انسٹاگرام کا کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں بہت تھوڑے سے وقت میں بہت کچھ کہہ دینا اور سمجھا دینا ہوتا ہے ۔ پسند نہ پسند کرنے کا اختیار ہوتا ہے اور اس میں اظہار کے بھر پور ذرائع موجود ہیں ترغیبات بھی یہاں موجود ہیں جو attraction رکھتی ہیں۔ آن لائن شاپنگ کرنے کا بھی ذریعہ ہے۔
ٹک ٹاک نے ہر نوجوان کو جیسے فنکار بنادیا جو فلموں ڈراموں میں دیکھا یا جو بھی گانے پسند آئے وہ ٹک ٹاک کے ذریعے خود پر فلما لئے ۔ اگر یوں کہیں کہ ٹک ٹاک نے کھڑکی توڑ مقبولیت حاصل کی ہے تو بے جا نہ ہوگا۔ حتی کہ ٹک ٹاک کے سحر سے بوڑھے بھی نہیں بچ پائے ۔ جس کے پاس کوئی بھی فن تھا اس نے اپنے فن کے اظہار کےلئے ٹک ٹاک کا ہی انتخاب کیا۔ ٹک ٹاک نے گویا اپنا ایک معاشرہ ترتیب دے دیا ہے
سنیپ چیٹ نے زندگی میں رنگ بھر دئیے ۔ اب کوئی بھی بدصورت نہیں ہے ۔ جو سنیپ چیٹ استعمال کر رہا ہے وہ خود کو من چاہے انداز میں دیکھ لیتا ہے ۔
آپ چیٹ کے ذریعے بات چیت کرسکتے ہیں اور ساتھ ہی ویڈیو کال بھی کرسکتے ہیں۔ سوشل میڈیا کا یہ موثر ترین ذریعہ اظہار ہے اس میں ایک مخصوص انداز میں کام کیا جا تا ہے جس کی کچھ شرائط ہو تی ہیں جس پر نوجوان تن من دھن سے عمل پیرا ہیں اور سنیپ چیٹ ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button