سپورٹس

سابق فاسٹ بولر شعیب اختر فریضہ حج کیلئے سعودی عرب روانہ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ ہوگئے۔
حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ 8 جولائی کو ادا کیا جائے گا جس کے بعد 9 جولائی کو سعودی عرب میں عید الاضحیٰ منائی جائے گی۔
ٹوئٹر پر شعیب اختر نے احرام پہننے اپنی تصاویر جاری کیں اور کہا کہ ’الحمد اللہ میں سعودی عرب کے سرکاری مہمان کی حیثیت سے فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے روانہ ہو رہا ہوں۔
شعیب اختر نے بتایا ’میں مکہ میں حج کانفرنس سے خطاب بھی کروں گا جس میں مسلم دنیا کے رہنما شریک ہوں گے۔‘
سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ وہ اس سلسلے میں سعودی سفارتخانہ پاکستان کے ممنون ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button