سپورٹس

پاکستان کو ساؤتھ ایشین گیمز 2023 کی میزبانی مل گئی

ساؤتھ ایشیا اولمپک کمیٹی نے ورچوئل اجلاس میں ساؤتھ ایشین گیمز کی میزبانی پاکستان کو دینے کا اصولی فیصلہ کر لیا۔آئندہ سال اکتوبر اور نومبر میں ایونٹ کا انعقاد مختلف شہروں میں کیا جائے گا۔
ٹورنامنٹ کے میچز کے لیے لاہور، اسلام آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور فیصل آباد کو بطور وینیو منظور کر لیا گیا ہے، ایونٹ میں مجموعی طور پر 25 سے زائد کھیلوں کے مقابلے ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button