سپورٹس

جوروٹ سچن ٹنڈولکر کاریکارڈنہیں توڑ سکتے.سنیل گواسکر

بھارت کے سابق بلے باز سنیل گواسکر نے کہا ہے کہ جو روٹ کے لئے سچن ٹنڈولکر کا ٹیسٹ میں زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑنا انتہائی مشکل ہے۔
واضح رہے کہ بھارت کے سابق لیجنڈ کھلاڑی سنیل گواسکر ٹیسٹ کرکٹ میں 10 ہزار رنز بنانے والے پہلے کھلاڑی تھے۔
سچن ٹنڈولکر کا 24 سالہ کیریئر تھا، جس میں انہوں نے 200 ٹیسٹ میچوں میں 53 سے زائد کی اوسط سے 15921 رنز بنائے۔ وہ ٹیسٹ کرکٹ میں 50 سے زیادہ سنچریاں بنانے والے واحد بلے باز ہیں۔
سنیل گواسکر نے ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ سچن ٹنڈولکر کے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز کا ریکارڈ جو روٹ کے لئے ناقابل تسخیر ہے۔ جو روٹ اس وقت اپنی بہترین فارم میں ہیں اور مسلسل رنز کر رہے ہیں، اور وہ حال ہی میں 10 ہزار رنز کلب میں بھی شامل ہوئے ہیں۔
سنیل گواسکر کے مطابق کھیل میں کچھ بھی ممکن ہے لیکن روٹ کی مستقل مزاجی کے ساتھ کسی کے لئے بھی ٹنڈولکر کے ریکارڈ تک پہنچنا بہت مشکل کام ہو گا۔ جو روٹ کو اس ریکارڈ تک پہنچنے میں مزید تقریباً 6 ہزار رنز بنانے ہیں، جس کا مطلب ہے کہ جو روٹ کو اگلے 8 سالوں تک 8 سو تا 1 ہزار رنز سالانہ بنانے ہوں گے۔
سنیل گواسکر کے مطابق جو روٹ اس وقت 31 سال کے ہیں وہ یقینی طور پر یہ ریکارڈ توڑ سکتے ہیں مگر اب ان کے لئے اگلے چند سالوں میں کرکٹ سے رخصتی کا لمحہ بھی سامنے ہو گا۔
جو روٹ اگر چوبیس گھنٹے بھی کھیل رہے ہیں تو ان کی فارم کا تسلسل جاری رہنا بہت مشکل ہے، حالانکہ اس وقت وہ 150 پلس اسکور بنا رہا ہے لیکن اسے ذہنی اور جسمانی مشکلات کا سامنا بھی ہے۔
سنیل گواسکر نے سب سے زیادہ ٹیسٹ وکٹوں کے ریکارڈ کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ریکارڈ بھی ٹوٹتے رہتے ہیں۔ کھیل میں کچھ بھی ممکن ہے، ہم نے پہلے سوچا تھا کہ رچرڈ ہیڈلی کا 431 وکٹوں کا ریکارڈ نہیں ٹوٹے گا، لیکن پھر ہم نے کورٹنی والش کے 519 کے کے ریکارڈ کو بھی ٹوٹتے دیکھا.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button