سپورٹس

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے ون ڈے میں بھی ہرادیا

دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو120 رنز سے شکست سے دوچار کردیا.
پاکستان نے 50 اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر274رنز بنائے جس کے جواب میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم صرف 155سکورہی بنا پائی .
پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ پاکستان کی جانب سے فخر زمان 17، امام الحق 72،کپتان بابر اعظم 77، محمد رضوان 15،محمد حارث 6،شاداب خان 22اور محمد نواز چھ سکور بنا کر آوٹ ہوئے ۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے عقیل حسین نے تین ،الزاری جوزف نے دو جبکہ فلپ نے ایک وکٹ حاصل کی ۔
ویسٹ انڈیز نے مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ کا آغاز کیا تو اوپنر شے ہوپ چار جبکہ ان کے ساتھ آنے والے کائل میرز 33سکور بنا کر آوٹ ہوئے ۔
شامراہ بروکس 42، برینڈن کنگ صفر، نکولس پورن25،رومن پاول 10سکور بنا کر آوٹ ہوئے ۔ پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے چار ، محمد وسیم نے تین ،شاداب خان نے 2اور شاہین آفریدی نے ایک کھلاڑی کو پویلین روانہ کیا.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button