Uncategorized

آئیں ووٹنگ مشین کا معائنہ کریں، شبلی فرازکی سب کودعوت

وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا ہے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا بنیادی مقصد دھاندلی کا سدباب کرنا ہے، الیکشن کمیشن کے سامنے اس کا ڈیمو کریں گے۔ سب کو دعوت ہے کہ وہ آئیں اور الیکٹرو الیکٹرانک ووٹنگ کا معائنہ کریں .
ووٹنگ مشین کی حیثیت کرکٹ میچ میں نیوٹرل امپائر جیسی ہے، اس کو ہیک کرنا ناممکن ہے، اگر اپوزیشن میں سے کسی کو تحفظات ہیں تو وہ آکر ای وی ایم کا معائنہ کر سکتا ہے۔ پاکستان میں الیکشن ہارنے والا نتائج نہیں مانتا۔ وزیراعظم نے وعدہ کیا تھا کہ الیکشن کو شفاف بنانے کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال کریں گے۔ الیکٹرونک ووٹنگ مشین دھاندلی کا خاتمہ کرے گی۔
الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال انتہائی آسان ہے، الیکشن کمیشن کو بھی انتخابی نتائج مرتب کرنے میں آسانی ہوگی۔ اس مشین کو ہیک کرنا ممکن نہیں، اس کے استعمال کیلئے انٹرنیٹ، وائی فائی اور بلیو ٹوتھ کی ضرورت بھی نہیں۔
ای وی ایم پر اختلاف برائے اختلاف نہیں ہونا چاہیے، اس میں جو ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے وہ بہت سے سوالوں کا جواب ہے۔ ہم نے جو ای وی ایم بنائی ہے وہ صرف ایک ماڈل ہے، کون سی مشین بنانی اور استعمال کرنی ہے، فیصلہ الیکشن کمیشن کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button