سپورٹس

ون ڈے سیریز، پاکستان اور ویسٹ انڈیز ملتان میں آمنے سامنے

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے مابین سیریز کا پہلا ون ڈے میچ کل ملتان کے تاریخی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا،
ویسٹ انڈیز کو پاکستان پر برتری حاصل ہے، انہوں نے 134 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں 71 اپنے نام کیے ہیں جبکہ 60 فتوحات پاکستان نے سمیٹی ہیں۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز 8، 10 اور 12 جون کو شیڈول ہیں جو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے
ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم نے 1991 میں عمران خان کی قیادت میں پاکستانی ٹیم کو ون ڈے سیریز میں 0-3 کی شکست سے دوچار کیا تھا تاہم اسکے بعد سے ویسٹ انڈیز ون ڈے میں سیریز کی جیت سے دور ہے.
سال 1993 میں ورلڈکپ جیتنے والی پاکستانی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں 2-2 سے ڈرا کی، اس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان 3 دہائیوں میں 8 سیریز کھیلی گئیں تاہم پاکستان نے کم از کم 3 میچوں پر مشتمل سیریز میں ویسٹ انڈیز کو فتح کا مزہ نہیں چکھنے دیا۔
یہ تمام سیریز 2002، 2005، 2006، 2008، 2011، 2013، 2016 اور 2017 میں کھیلی گئی تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button