سپورٹس

لارڈز:پہلے ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کوانگلینڈ نے 5 وکٹوں سے ہرا دیا

انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں مہمان ٹیم نے نیوزی لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔انگلینڈ کے جو روٹ کو مین آف دی میچ کاایوارڈ دیا گیا۔
لارڈز میں ٹیسٹ کے پہلے دن نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹگ کا فیصلہ کیا،اور میچ کے شروعات کے 2 دنوں میں بولرز کا راج رہا۔پہلی اننگ میں نیوزی لینڈ ٹیم 132 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے کولن ڈی گرانڈہوم 42 رنز بناکر ناقابل شکست رہے،ٹم ساؤتھی 26،ڈیرل میچل 13 جبکہ کپتان کین ولیمسن صرف 2 رنز بنا سکے۔انگلینڈ کی جانب سے تجربہ کار جیمز اینڈرسن اور میتھیو پوٹس نے 4،4 شکار کیے جبکہ اسٹورٹ براڈ اور کپتان بین اسٹوکس نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔اس کے بعد انگلینڈ کی اننگ کا آغاز ہوا اور پوری ٹیم 141 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
انگلینڈ کی جانب سے زیک کریولی 43 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے،ایلکس لیس 25،جو روٹ 11 جبکہ کپتان بین اسٹوکس صرف 1 رن بنا سکے۔نیوزی لینڈ کے بولرز نے تگڑی بولنگ کی،ٹم ساؤتھی نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا،ٹرینٹ بولٹ3،کیل جیمیسن 2 جبکہ کولن ڈی گرینڈ ہوم نے 1 وکٹ حاصل کی۔
نیوزی لینڈ نے اپنی دوسری اننگ کا آغاز محتاظ انداز میں کیا لیکن پوری ٹیم صرف 285 رنز بنا سکی۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ڈیرل میچل نے دوسری اننگ میں 108 رنز کی اننگ کھیلی،ٹوم بلنڈل 96،ٹم ساؤتھی 21 جبکہ کپتان کین ولیمسن دوسری اننگ میں بھی بے بس نظر آئے اور صرف 15 رنز بناسکے۔


نیوزی لینڈ نے میزبان ٹیم کو 277 رنز کا ہدف دیا جو کہ انگلینڈ نے میچ کے آخری روز حاصل کر لیا۔
انگلینڈ کی جانب سے جو روٹ نے 115 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی،بین فوکس ناقابل شکست 32،ایلکس لیس 20 جبکہ کپتان بین اسٹوکس نے 54 رنز کی اننگ کھیلی۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے کیل جیمیسن نے 4 شکار کیے جبکہ ٹرین ٹ بولٹ 1 وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button