Uncategorized

ٹوئٹر کی بولی میں ہیرا پھیری،ایلون مسک پرمقدمہ دائر

سوشل میڈیا کی مقبول ترین ایپ ٹوئٹر کی بولی لگانے والے ارب پتی امریکی ایلون مسک پر مقدمہ دائر کر دیا گیا ان پر الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے ٹوئٹر کی قیمت کو کم کرنے اور اپنی بولی میں رعایت کے لیے ’ہیراپھیری‘ کرنے کی کوشش کی۔
بتایا گیا ہے کہ کارساز کمپنی ٹیسلا اور سپیس ایکس کے مالک نے ٹوئٹر کے لیے 44 ارب ڈالر کی بولی لگا رکھی ہے۔
مقدمے میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایلون مسک نے ٹویٹ اور بیانات کے ذریعے ڈیل کے حوالے سے شکوک پیدا کرنے کی کوشش کی، جو کئی ہفتے تک سوشل میڈیا پر گردش کرتے رہے۔
مقدمہ ایک شیئرہولڈر کی جانب سے دائر کرایا گیا ہے، جس میں سانس فرانسسکو کی فیڈرل کورٹ سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ معاہدے کی حمایت اور درستی کی تصدیق کرے اور شیئرہولڈرز کا جو نقصان ہوا ہے، قانون کے مطابق اس کی تلافی کی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button