سپورٹس

پاکستان ایشیا کپ سے باہر،ورلڈ کپ میں بھی شرکت نہیں کرسکے گا

ایشیا ہاکی کپ ٹورنامنٹ میں بھارت نے انڈونیشیا کو 0-16 گولز سے شکست دے کر نہ صرف سپر فور مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا بلکہ پاکستان کو ایشیا کپ سے باہر بھی کردیا۔
ساتھ ہی سُپر فورمرحلے میں نہ پہنچنے کے سبب پاکستان ہاکی ورلڈ کپ میں بھی شرکت سے محروم ہوگیا ہے۔خیال رہے کہ ہاکی ورلڈکپ جنوری 2023میں بھارت میں شیڈول ہے۔
جکارتہ میں ہونے والے ایشیا ہاکی کپ ٹورنامنٹ میں پہلے پاکستان کا میچ جاپان کے ساتھ ہوا جس میں جاپان نے پاکستان کو 2-3 سے شکست دی۔ پاکستان نے جاپان کیخلاف دو گولز ضائع کیے۔
پاکستان کا ایک گول گراؤنڈ میں 12 کھلاڑیوں کی موجودگی کی وجہ سے رد کیا گیا جبکہ ایک گول فاؤل کی وجہ سے مسترد ہوا۔ اگر یہ دونوں گولز شمار ہوتے تو پاکستان میچ جیت سکتا تھا۔
پاکستان کی شکست کے بعد بھارت کو سپر فور مرحلے میں رسائی کیلئے انڈونیشیا کو کم سے کم 16 گولز سے شکست دینی تھی اور اس نے یہ کارنامہ انجام دے دیا۔
بھارت نے انڈونیشیا کو 0-16 گول سے شکست دی جس کے بعد پاکستان ایونٹ سے باہر ہوگیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button