سپورٹس

ترک باکسر ”موسیٰ یامک “رنگ میں دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق

جرمن باکسنگ چیمپئین کے دوران ترک باکسر ”موسیٰ یامک “رنگ میں موت کے ہاتھوں ناک آوٹ ہوگئے .
ترک باکسر موسیٰ یامک مسلسل8 میچوں سے ناقابلِ شکست تھے، انہوں نے پروفشنل باکسنگ کا آغاز سال 2017 میں کیا تھا جبکہ 2021 میں ورلڈ باکسنگ فیڈریشن انٹرنیشنل ٹائٹل جیتنے پر شہرت ملی تھی۔
جرمنی کے شہر میونخ میں 38 سالہ ترک باکسر موسیٰ یامک رنگ میں یوگنڈا کے حمزہ وینڈیرا سے باکسنگ کررہے تھے کہ میچ کے دوران انہیں اچانک دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا،موسیٰ کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیاجہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کا اعلان کردیا.


ترک عہدیدار حسن توران نے ٹوئٹر پر کہا کہ ہم نے اپنے ہم وطن موسٰی اسکان یامک کو کھودیا ہے، انہوں نے حال ہی میں یورپی اور ایشیائی چیمپئن شپ جیتی تھی ،موسیٰ کا تعلق ترکی کے شہر ایلورہ سے تھا۔فائٹ کے تیسرے راونڈ میں میچ کے دوران وینڈیرا نے یامک پر مکے برسائے تھے، جس کے باعث وہ لڑکھڑا گئے تھے، میچ تمام ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر براہ راست دکھا جا رہا تھا. ان کے مداح ان کی موت کی خبر سن کر دھاڑیں مار ماڑ کر رونے لگے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button