سپورٹس

پی سی بی کا ریٹائرڈ کھلاڑیوں کی پنشن میں ایک لاکھ روپے تک اضافے کا اعلان

پی سی بی نے ریٹائرڈ کھلاڑیوں کی پنشن میں ایک لاکھ روپے تک اضافہ کر دیا گیا ،چیئرمین پی سی بی نے تمام کھلاڑیوں کی پینشن میں فی کس ایک لاکھ روپے اضافے کا اعلان کردیا۔
بڑھتی مہنگائی کو مدنظر رکھتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نے سابقہ کھلاڑیوں کی پنشن میں ہوشر با اضافہ کر دیا ،چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ سابق کرکٹرز کی
عزت ہی پی سی بی کی عزت ہے ،پہلی کٹیگری میں شامل ریٹائرڈ کھلاڑیوں کی پینشن اب 54 ہزار سے بڑھ کر ایک لاکھ 54 ہزار روہے ہوگئی،دوسری کٹیگری میں شامل ریٹائرڈ
کھلاڑیوں کی پینشن اب 48 ہزار سے بڑھ کر ایک لاکھ 48 ہزار روپے ہوگئی۔
تیسری کٹیگری میں شامل ریٹائرڈ کھلاڑیوں کی پینشن اب 42 ہزار سے بڑھ کر ایک لاکھ 42 ہزار روپے ہوگئی،رمیز راجہ نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ریٹائرڈ کرکٹر کی وفات
کی صورت میں ان کی پینشن اہلیہ وصول کرسکتی ہیں، انہوں نے کہا مہنگائی کی شرح کے مطابق ریٹائرڈ کھلاڑیوں کی پینشن میں بھی سالانہ اضافہ کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button