سپورٹس

ویسٹ انڈیز کا دورہ پاکستان کیلئے 15 رکنی ون ڈے اسکواڈ کا اعلان

کرکٹ ویسٹ انڈیز(سی ڈبلیو آئی) نے دورہ پاکستان کے لیے 15 رکنی ون ڈے اسکواڈ کا اعلان کردیا ۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 3 ون ڈے میچز پنڈی میں طے ہیں۔ ون ڈے میچز 8، 10 اور 12 جون کو کھیلے جائیں گے۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 3 ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز راولپنڈی میں کھیلی جائے گی، ویسٹ انڈیز ٹیم کے پندرہ رکنی اسکواڈ کی قیادت نکولس پوران کریں گے۔
کرکٹ ویسٹ انڈیز نے شائی ہوپ کو ٹیم کا نائب کپتان مقرر کیا ہے جبکہ ٹیم میں 3 نوجوان کھلاڑیوں کو پہلی بار شامل کیا گیا ہے۔
اعلان کردہ ٹیم میں نکرما بونر، سامہارابروکس، کارٹے، عقیل حسین، الزاری جوزف، برینڈن کنگ، سائمن لوئس، کیل مائرز، اینڈرسن فلپ، رومن پاول، جیڈن سیلز، رومانیو شیفرڈ اور ہیڈن والش جونئیر شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button