Uncategorized

پی ایس ایل 8 کا میدان لگنے کو تیار

کرکٹ کے متوالوں کی من چاہی خبر آگئی
آٹھواں پی ایس ایل میلہ بھی دھوم دھڑکے سے سجے گا
اس سے پہلے دو اہم ٹیمیں پاکستان کا دورہ کر رہی ہیں یہ دو دورے نہایت اہمیت کے حامل ہیں
2023 میں نیوزی لینڈ کی ٹیم دو ٹیسٹ اور وائٹ بال سیریز کیلئے پاکستان کا دورہ کرے گی
پھر ویسٹ انڈیز کی ٹیم ٹی 20 سیریز کیلئے پاکستان آئے گی ۔
اور پھر …………
ان دونوں ٹیموں کے بعد پی ایس ایل 8 کا میدان لگے گا
پی ایس ایل 8 15 فروری 2023 سے 31 مارچ 2023 کے درمیان کھیلا جائے گا۔
پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) سیزن 8 کے میچوں کے لئے چار مقامات کا انتخاب کیا گیا ہے
جن میں لاہور ، کراچی ، راولپنڈی اور ملتان شامل ہیں ۔
پاکستان سپر لیگ نے عالمی کرکٹ میں مقبولیت حاصل کی ہے دنیا بھر سے کرکٹر اس میں حصہ لیتے ہیں
اور وہ اپنے لئے اعزاز سمجھتے ہیں کہ انہیں پاکستان سپر لیگ کھیلنے کا موقع ملا.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button