Uncategorized

پہلے ٹیسٹ میچ کا دوسرا دن، ویسٹ انڈیز کے8 وکٹوں پر251 رنز

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کنگسٹن میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز ویسٹ انڈیز نے کھیل کے اختتام پر 8 وکٹوں کے نقصان پر 251 رنز بنالئے.
کھیل کا دوسرا روز بھی بارش سے متاثر ہوا اور میچ تاخیر سے شروع ہوا۔ ویسٹ انڈیز نے کھیل کے دوسرے روز 2 رنز 2 کھلاڑی آؤٹ سے اننگز کا دوبارہ آغاز کیا۔
روسٹن چیز 21 رنز بنا کر حسن علی کو وکٹ دے بیٹھے، اس کے بعد جرمین بلیک ووڈ 22 اور کائل میئرز کوئی رن اسکور کیے بغیر آؤٹ ہوگئے جبکہ کپتان کریگ بریتھ ویٹ نے 97 رنز کی شاندار اننگز کھیلی مگر بد قسمتی سے وہ حسن علی کے ہاتھوں رن آؤٹ ہوگئے۔
اس کے علاوہ جیسن ہولڈر 58 اور کیمار روچ 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے 3 اور شاہین شاہ آفریدی نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ حسن علی اور فہیم اشرف نے ایک ، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button