Uncategorized

سولہ سال بعدانگلینڈ کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد، شیڈول جاری

16 سال کے طویل عرصے بعد انگلینڈ کرکٹ ٹیم رواں برس اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی اور دورے کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے حتمی شکل دیتے ہوئے شیڈول جاری کردیا .
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق انگلینڈ کی ٹیم دو ٹی ٹوئٹنی میچز کھیلنے پاکستان آئے گی۔ انگلینڈ کی مینز اور ویمنز کرکٹ ٹیم پاکستان کے دورے پر 9 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی، پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دو ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔
پہلا میچ 13 اکتوبر جبکہ دوسرا میچ 14 اکتوبر کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ انگلش مینز ٹیم کی قیادت اوئن مورگن کریں گے جبکہ انگلش ٹیم 15 اکتوبر کو دورہ مکمل کرکے اسلام آباد سے دبئی روانہ ہوجائے گی۔
پی سی بی کے مطابق تمام میچز آپریشنل اور لاجسٹک وجوہات کی بنا پر راولپنڈی منتقل کیے گئے ہیں۔ بورڈ کے مطابق انگلش ویمنز ٹیم 21 اکتوبر تک اسلام آباد میں قیام کرے گی جہاں وہ ہیتھر نائٹ کی قیادت میں تین ون ڈے میچز کھیلے گی، پاکستان ویمنزٹیم اور انگلینڈ ویمنز ٹیم کے درمیان تین ون ڈے میچز 17 ، 19 اور 21 اکتوبرکو ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button