Uncategorized

عمران خان ہمیشہ سے لیجنڈ رہے ہیں : محمد حفیظ کا سعید غنی کو جواب

محمد حفیظ نے ٹویٹ کی جس پر پیپلزپارٹی کے رہنما اور سندھ کے وزیر سعید غنی نے جواب دیا ہے ۔ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کے کیخلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ہونے کے بعد محمد حفیظ نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’’پاکستان زندہ باد، عمران خان ہمیشہ سے لیجنڈ رہے ہیں‘‘۔
عمران خان کے حق میں محمد حفیظ کی ٹویٹ پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی کو ایک آنکھ نہ بھائی اور ٹویٹ پر جواب دیا کہ ’’کرکٹ کھیلو، ملک سے مت کھیلو‘‘۔
محمد حفیط کے علاوہ سابق کپتان وسیم اکرم اور وقار یونس نے بھی گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کے حق میں ٹویٹ کی تھی، جسے کافی مقبولیت حاصل ہوئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button