Uncategorized

پاکستان اور آسڑیلیا کا پہلا ون ڈے ،ہوگا کس کے نام ؟

پاکستان اور آسٹریلیا کے اب تک 104میچ ہوئے ہیں ، جن میں سے 32 پاکستان نے جیتے ، 68 میں آسٹریلیا کی فتح ہوئی، پاکستان میں آج تک دونوں ٹیموں کے درمیان 11 میچ کھیلے جا چکے ہیں، جن میں پاکستان نے 4 اور آسٹریلیا کو 6 میں جیت حاصل کی۔
پاکستان، آسٹریلیا ہوم گراونڈ میں 56 مرتبہ آسٹریلن ٹیم کا سامنا کر چکا ہے، جن میں سے 17 میں جیت جبکہ 37 میں شکست ہوئی۔
آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ کا کہنا ہے کہ ون ڈے میں بہترین پرفارمنس دینے والی پاکستانی ٹیم کو ہوم گراونڈ پر شکست دینا آسان نہیں ہوگا۔ ورچوئل پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے ایرون فنچ نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم کے ساتھ اچھی پرفارمنس دینے کی کوشش کریں گے۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین ون ڈے سیریز آج سے لاہور میں شروع ہوگی۔ لاہور میں 3 ون ڈے میچز کے بعد ایک ٹی ٹوئنٹی بھی کھیلا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button