Uncategorized

ون ڈے سیریز میں 0-3سے جیت کے لیے پر امید،فخر زمان

فخر زمان آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز تین صفر سے جیتنے کے لیے پرامید ہیں۔ کہتے ہیں،اچھی کرکٹ کھیل کر رینکنگ بہتر بنانے کی کوشش کریں گے۔
آسٹریلیا کی ٹیم کو مخالف نہیں سمجھتے، آسٹریلیا کی ٹیم اچھی ہے ان کے نئے کھلاڑی بھی لیگز کھیلتے ہیں۔آسٹریلیا کے سینئر کھلاڑیوں کی غیرموجودگی سے فرق نہیں پڑتا، ہوتے تو اچھا ہوتا۔
ان کا کہنا ہے کہ وائٹ بال سیریز میں جاری اچھی فارم کا تسلسل برقرار رکھنے کی کوشش کروں گاکوشش یہی کہ زیادہ دیر تک کھیلوں تب ہی زیادہ رنز بناسکوں گا۔بابر اعظم نے ٹیسٹ سیریز کی شکست کو بھلا کر وائٹ بال سیریز جیتنے کی تلقین کی ہے۔
جیتنےکے لیے زیادہ دیر وکٹ پر رہنا ضروری ہے ۔ لاہور میں تین سو رنز کا ٹارگٹ بہت اچھا ہو گا۔
دوسری جانب انجری کے باعث مچل مارش کی پہلے ون ڈے میں شرکت مشکوک ہونے پر آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔ ایرون فنچ کا کہنا ہے کہ سینئر کھلاڑیوں کی غیرموجودگی کے باوجود پاکستان کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ نوجوان کھلاڑیوں کے پاس اچھا موقع ہے وہ کارکردگی دکھا کر ٹیم میں جگہ بنانے کے مضبوط دعویدار بن سکتے ہے۔ ہمارا ہدف صرف سیریز جیتنا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button