Uncategorized

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کاچھ سال بعد دورہ سری لنکا

پاکستان کے دورے کے بعد آسٹریلوی ٹیم کا دورہ سری لنکا کا شیڈول بھی طے پا گیا،
آخری بار 2016 میں آسٹریلوی ٹیم سری لنکاگئی تھی ۔
کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق تین ٹی ٹوئنٹی، پانچ ایک روزہ میچز کے ساتھ دو ٹیسٹ میچز جون جولائی میں کھیلے جائیں گے۔
پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ سات جون کو کولمبو میں کھیلا جائے گا، دوسرے اور تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچز کی میزبانی بھی کولمبو 8 اور 11 جون کو کرے گا۔
ایک روزہ میچز 14 جون سے 24 جون تک کولمبو میں ہی کھیلیں جائیں گے۔پہلا ٹیسٹ 29 جون سے گال میں ہوگا جبکہ دوسرا ٹیسٹ آٹھ جولائی سے گال ہی میں شیڈول ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button