Uncategorized

75 کروڑ روپے کا قرضہ ، لیجنڈ کھلاڑی بورس بیکر کی 9 ٹرافیاں نیلام

جرمنی کے سابق ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ایک کھلاڑی بورس بیکر کی ٹرافیاں قرض کی ادائیگی کے لیے نیلام کردی گئیں, لندن کی عدالت نے کیس کی سماعت کے دوران بتایا کہ 54 سالہ بورس کی ٹرافیاں 7 لاکھ برطانوی پاؤنڈ (تقریباً 17 کروڑ روپے) میں فروخت کی گئی ہیں۔
کیریئر میں 6 گرینڈ سلیم جیتنے والے لیجنڈ بورس بیکر کو اپنے دورکا عظیم کھلاڑی مانا جاتا ہے، انہیں 1985 سے 1996 کے دوران3 ومبلڈن سمیت مجموعی طور پر 6 گرینڈ سلیم سنگلز ٹائٹلز جیتنےکا اعزاز حاصل ہے
2017 میں برطانوی عدالت نے قرض کی ادائیگی میں ناکامی پر سابق ٹینس سٹار کو دیوالیہ قرار دیا تھا، ان پر نجی بینک کا 35 لاکھ برطانوی پاؤنڈ (تقریباً 75 کروڑ روپے) کا قرض واجب الادا ہے۔بورس بیکر پر الزام تھا کہ دیوالیہ ہونے سے قبل اور بعد میں انہوں نے اپنے اثاثے چھپائے تھے جب کہ عدالت نے انہیں اپنی 9 ٹرافیاں حوالےکرنےکا حکم دیا تھا جس میں 2 ومبلڈن سنگل کی ٹرافیاں اور ایک اولمپک کا گولڈ میڈل بھی شامل تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button