Uncategorized

ویمن ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی ،کپتانی سے فارغ ہونیکا خطرہ

ویمن ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی پر قومی ٹیم کی کپتان بسمہ معروف کی چھٹی سمیت بہترین پرفارمنس نہ دینے والی سینئر کھلاڑیوں کو بھی فارغ کیا جاسکتا ہے۔
ویمن ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ سخت ناراض اور ناخوش ہیں اور انہوں نے ویمن وننگ سے رپورٹ طلب کرلی ہے، قومی ٹیم کی وطن واپسی پر آپریشن کلین اپ ہوگا۔
کپتان بسمہ معروف کی چھٹی سمیت خراب ترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی سینئر کھلاڑیوں کو فارغ کیا جاسکتا ہے، نئی کپتان کے تقرر اور ٹیم مینجمنٹ میں بھی نئے لوگوں کو شامل کیا جائے گا۔
بسمہ معروف کی قیادت میں پاکستانی ویمنز ٹیم نے اب تک 6 میچوں میں سے صرف ایک میں کامیابی حاصل کرسکی ہے، قومی ٹیم کا آخری میچ ہفتے کو میزبان نیوزی لینڈ سے طے ہے۔
ٹیم روانگی سے قبل دعویٰ کیا گیا تھا کہ پاکستان سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے میں ضرور کامیاب ہوگا لیکن نتائج اس کے برعکس اور بدترین رہے کیونکہ پوائنٹس ٹیبل پر قومی ویمن ٹیم سب سے آخری نمبر پر ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button