Uncategorized

پاکستان کی آسٹریلیا کے خلاف بیٹنگ جاری ، 2 کھلاڑی آوٹ

فیصلہ کن ٹیسٹ میچ کے آخری روز کا کھیل جاری ہے جس دوران پاکستان کی آسٹریلیا کی جانب سے دیئے گئے 351 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ جاری ہے ، قومی ٹیم نے اب تک 2 وکٹوں کے نقصان پر 136 رنز جوڑ لیے ہیں ۔
پاکستان نے 351 رنز کے ہدف کے تعاقب میں امام الحق اور عبداللہ شفیق نے کھیل کا آغاز کیا لیکن عبداللہ شفیق کی بیڈ لک رہی اور وہ 27 رنز پر آوٹ ہو گئے ، ان کے بعد آنے والے اظہر علی 17 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔
کھیل کے تیسرے روز آسٹریلیا نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 227 رنز بنا کر اننگ ڈکلیئر کر دی تھی اور قومی ٹیم کو جیت کیلئے 351 رنز کا ہدف دیا ، جس میں سب سے اہم کردار عثمان خواجہ کا رہا جو 104 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے ، ان کے علاوہ ڈیوڈ وانر نے نصف سینچری بنائی جبکہ مارنس 36 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔
آسٹریلیا کی جانب سے بنائے گئے 391 رنز کے جواب میں 268 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی تھی جس کے باعث آسٹریلیا کو 123 رنز کی برتری حاصل ہوئی ۔ پاکستان کی جانب سے عبداللہ شفیق ، اظہر علی اور بابراعظم نے بہترین کھیل پیش کیا ، تینوں کھلاڑیوں نے 81 ، 78 اور 67 رنز بنائے ، ان کے علاوہ اور کوئی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہیں ہو سکا ۔
آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مہمان ٹیم 391 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی ، مہمان ٹیم کی جانب سے اوپننگ بیٹسمین عثمان خواجہ نے 91 رنز بنائے لیکن وہ سینچری مکمل نہیں کر سکے اور پولین لوٹ گئے ،کیمرون گرین نے 79 ، الیکس کیری 67 ، سٹیون سمتھ 59 اور ٹرویس ہیڈ 26 رنز بنا کر آوٹ ہوئے ۔
پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی نے چار چار کھلاڑیوں کو پولین پہنچایا جبکہ نعمان علی اور ساجد خان نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button