Uncategorized

ٹیکنالوجی کی برآمد میں آٹھ ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر 30 فیصد اضافہ

ٹیکنالوجی کے شعبے میں خدمات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر( گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں )30 فیصداضافہ ریکارڈ کیاگیاہے۔
ٹیکنالوجی کے شعبے میں خدمات کی برآمدات سے ملک کو1.689 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 30 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ٹیکنالوجی کے شعبے میں خدمات کی برآمدات سے ملک کو1.300 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔
فروری 2022 میں ٹیکنالوجی کے شعبے میں خدمات کی برآمدات کاحجم 201 ملین ڈالر ریکارڈکیاگیا ۔
جوگزشتہ سال فروری کے مقابلے میں 12 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال فروری میں ٹیکنالوجی کے شعبے میں خدمات کی برآمدات سے ملک کو179 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔
مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں ملک سے خدمات کی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 18 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے،جولائی تا فروری 2022 خدمات کی برآمدات سے ملک کو4.492 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 3.801 ارب ڈالرتھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button