Uncategorized

لاہور ایئرپورٹ پرایس او پیز کی دھجیاں بکھر گئیں.محمد حفیظ کی شکایت

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے لاہور ایئر پورٹ پر کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر شکایت درج کرائی۔
سابق کپتان نے ٹوئٹ میں ائیر پورٹ کی تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ لاہور ایئرپورٹ پر کاؤنٹرز کے دیکھیں، یہاں کوئی کورونا ایس او پی نہیں ہے۔


انہوں نے ایئرپورٹ ایوی ایشن اتھارٹی کی غیر ذمہ داری پر بھی توجہ دلائی کہ وہاں کوئی موجود نہیں۔
محمد حفیظ کی شئیر کردہ تصویر میں ائیر پورٹ پر عوام کا ہجوم دیکھا جا سکتا ہے، ہر کاونٹر پر لمبی لمبی قطاریں موجود ہیں، جس میں سماجی فاصلہ تو دور فیس ماسک پر بھی کوئی پابندی نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button