Uncategorized

بابر اعظم کی شاندار بلے بازی،فتح پاکستان کی جھولی میں گرنے کو بے تاب

کراچی ٹیسٹ میچ میں چوتھے روز فتح پاکستان کی جھولی میں گرنے کیلئے بے تاب ہو گئی ۔ ، کپتان بابر اعظم کی شاندار بلے بازی سے پاکستان کی جیت کے امکانات روشن ہو گئے ۔
کراچی ٹیسٹ کے چوتھے روز آسٹریلیا نے 2وکٹوں کے نقصان پر 97رنز بنا کر دوسری اننگز ڈکلیئر کر دی اور قومی ٹیم کو جیت کے لیے 506رنز کا ہدف دے دیا۔مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بلے باز کریز پر آئے تو اچھا آغاز فراہم کرنے میںناکام رہے اور امام الحق صرف 1سکور بنا کر لیون کی گیند پر آوٹ ہوئے جبکہ ان کے بعد آنے والے اظہر علی 6سکور بنا کر گرین کی گیند پر آوٹ ہوئے ۔ پھر بابر اعظم میدان میں آئے اور شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری سکور کی جبکہ ان کا ساتھ اوپنر عبد اللہ
شفیق نے دیا جو 71سکور بنا کر ناٹ آوٹ ہیں ۔ قومی ٹیم نے دوسری اننگز میں 2وکٹوں کے نقصان پر 192رنز بنا لیے ہیں اور جیت کے لیے مزید 314رنز درکار ہیں ۔
اس سے قبل دوسری اننگز میں آسٹریلوی اوپنر عثمان خواجہ 44 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے ، ساتھی اوپنر ڈیوڈ وارنر 7 رنز بنا کر حسن علی کی گیند پر فواد عالم کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گئے۔ ٹاپ آرڈر مارنس لیبوشگنے نے 44رنز بنائے ، وہ شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button