Uncategorized

آسٹریلوی ٹیم 24سال بعد پاکستان بھیجنے پرایشین بریڈمین کا اظہارِتشکر

سابق کپتان ظہیر عباس کہتے ہیں کہ ذاتی طور پر آسٹریلین کرکٹ بورڈ کےشکرگزار ہیں کہ آسٹریلیا نے24 سال بعد ٹیم بھیجی۔
انہوں نے مزید کہا آج پورا پاکستان آسٹریلیا کو دیکھ کر خوش ہے ،امید ہے ہائی اسٹینڈرڈ میچ ہوگا لوگ انجواۓ کریں گے ۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ ہمارے پاس اچھا موقع ہے آسٹریلیا کو سپورٹ کریں ،ہر اچھے شاٹ پر داد دینی چاہیے ،دونوں ٹیموں کو سپورٹ کرنا چاہیے۔
انہوں نےکہا کہ اسپننگ وکٹ ہوئی تو اس پر بیٹنگ کرنا مشکل ہوگی ،ہمارے کھلاڑی ایسی وکٹ پربیٹنگ کرناجانتے ہیں، میچ میں تیسرا چوتھا دن اہم ہوگا .

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button