Uncategorized

آئی سی سی کے ایکشن کے بعد پی سی بی نے فیصلے قبول کرلیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے فیصلے پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ آئی سی سی کے فیصلے کو قبول کرتا ہے۔
آئی سی سی نے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان راولپنڈی ٹیسٹ میں استعمال ہونے والی پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کی وکٹ کو معیار سے کم قرار دے دیتے ہوئے سزا کے طور پر وینیو کو ایک ڈی میریٹ پوائنٹ دیا تھا۔
اس حوالے سے ترجمان پی سی بی کا کہا ہے کہ یہ پہلا موقع ہے پاکستان کے کسی وینیو کو ڈی میرٹ پوائنٹ ملا،ترجمان پی سی بی نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ایسی وکٹیں بنانے کیلئے کوشاں ہے جس میں یکساں مقابلہ ہو۔
چیئرمین پی سی بی کے وژن کے مطابق ملک بھر میں پچز کی بہتری کا کام جاری ہے۔ پی سی بی پرامید ہے کہ کراچی اور لاہور میں اچھی کرکٹ ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button