Uncategorized

واٹس ایپ میں سوال پوچھنا آسان، نئی ایپ پر کام شروع

واٹس ایپ میں بڑے فیچر گروپ چیٹس میں پول بنانے پر کام ہو رہا ہے ۔
بتایا گیا ہے کہ یہ پولز فیچر فی الحال تیاری کے مراحل میں ہے جس کا مطلب ہے کہ عوامی بیٹا ٹیسٹرز بھی ابھی اسے آزما نہیں سکتے۔
اس فیچر کے اسکرین شاٹ سے پتا چلتا ہے کہ واٹس ایپ گروپ میں پول آپشن کے ذریعے سوال پوچھنا ممکن ہوگا۔
پولز صرف واٹس ایپ گروپس میں دستیاب ہوں گے اور وہ اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ بھی ہوں گے لہٰذا صرف گروپ کے لوگ ہی پول اور نتائج دیکھ سکتے ہیں۔
یہ بھی بتایا گیا ہے کہ واٹس ایپ کچھ دیگر نئے فیچرز بھی تیار کررہا ہے۔ کمپنی ابھی ری ایکشن فنکشن پر بھی کام کر رہی ہے جو صارفین کو مخصوص پیغامات پر ردعمل ظاہر کرنے کا موقع دے گا۔
اس کے علاوہ کمپنی ملٹی ڈیوائس کمپیٹیبلٹی 2.0 پر بھی کام کر رہی ہے جو صارفین کو مزید ڈیوائسز، جیسے کہ کسی دوسرےا سمارٹ فون یا آئی پیڈ سے منسلک ہونے کی سہولت دے گی کیونکہ واٹس ایپ ایپل کے ٹیبلٹ کے ورژن پر بھی کام کر رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button