Uncategorized

ریکارڈ ہولڈر فٹ بالر کلیرنس سیڈوف نے اسلام قبول کرلیا

ریکارڈ ہولڈر فٹ بالر کلیرنس سیڈوف دائرہ اسلام میں داخل ہو گئے .
وہ چیمپئنز لیگ کی تاریخ میں تین مختلف کلبز کے ساتھ ٹرافی جیتنے والے واحد فٹبالرہیں.
انہوں نے اسلام قبول کرنے کی اطلاع سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے دی۔


فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر فٹبالر کلیرنس سیڈورف نے اپنی ایرانی اہلیہ صوفیہ کے ہمراہ تصویر شیئر کی اور کیپشن میں لکھا کہ میرے دائرہ اسلام میں شامل ہونے کی خوشی میں، مجھے موصول ہونے والی تمام نیک خواہشات اور اچھے پیغامات کا خصوصی شکریہ۔
سیڈورف نے کہا کہ مجھے دنیا بھر کے تمام مسلمان بھائیوں اور بہنوں کے دین میں شامل ہونے پر بہت خوشی ہو رہی ہے، خاص طور پر میری پیاری صوفیہ جنہوں نے مجھے اسلام کا مفہوم مزید گہرائی سے سکھایا ہے۔


اُنہوں نے کہا کہ میں نے اپنا نام تبدیل نہیں کیا اور میں اپنا یہی نام برقرار رکھوں گا۔
ان کی اہلیہ صوفیہ نے بھی انسٹاگرام پر اپنے شوہر کے لیے خصوصی پوسٹ شیئر کی اور کہا میں تُم سے بہت محبت کرتی ہوں۔ دینِ اسلام میں خوش آمدید، آپ ہمیشہ خوش رہیں اور دنیا کو متاثر کرتے رہیں۔ مجھے بہت خوشی اور فخر ہے کہ میں اپنی محبت کے اس خاص اور خوبصورت لمحے کا حصہ ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button