Uncategorized

علیحدگی کا غم ، شین وارن سابقہ بیوی کو نہ بھول پائے

لیجنڈ باولر شین وارن نے اپنی سابقہ اہلیہ سے علیحدگی کو کبھی بھی بھول نہ پائے. یہ غم ان کی موت کے ساتھ ان کے ساتھ گیا.
اپنی موت سے چند ماہ قبل انہوں نے اپنی سابقہ اہلیہ سیمون کالہان سے طلاق پر کھل کر بات کی تھی اور کہا تھا کہ یہ ان کی زندگی کا سب سے سخت ترین وقت تھا۔
واضح رہے کہ شین وارن نے سال 1995 میں سیمون سے شادی کی تھی، اس جوڑے کے تین بچے ہیں۔سال 2005 میں طلاق کے بعد، ان کی مختصر مدت کے لیے ایک بار پھر صلح ہوگئی تھی لیکن 2010 میں وہ دوبارہ الگ ہوگئے تھے۔
شین وارن نے کہا تھا کہ طلاق لینا میری زندگی اور میرے بچوں کے لیے ایک مشکل وقت تھا، اور یہ میری غلطی تھی۔ اس لیے مجھے اپنی باقی زندگی اسی کے ساتھ رہنا ہے، یہ آسان نہیں تھا۔ سال 2005 میں ایشز سیریز سے ایک ہفتہ قبل، ہم نے طلاق لی تھی، اس وقت اپنے کھیل کو برقرار رکھنا انتہائی مشکل تھا۔
آسٹریلوی کرکٹر نے یہ بھی بتایا کہ انہیں برطانوی کرکٹ شائقین کی جانب سے اپنی طلاق کے بارے میں مسلسل ظالمانہ نعرے بھی برداشت کرنا پڑے تھے۔ برطانوی کرکٹ شائقین مسلسل نعرے لگاتے تھے اور پوچھتے تھے کہ تمہاری بیوی کہاں گئی؟ اور ان نعروں کا میری ذہنی صحت پر گہرا اثر پڑتا تھا۔یں وہاں بیٹھا اپنے بچوں کے بارے میں فکر مند تھا، تو طلاق کی وجہ سے، میں کافی تباہ ہو گیا تھا۔ یہ میری زندگی کا سب سے برا اور مشکل وقت تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button