Uncategorized

رمیز راجہ عمران خان اور عوام کے مشکور

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجہ نے کہا ہے پی ایس ایل کو شاندار بنانے پر شائقین کرکٹ کا مشکور ہوں کیونکہ انہوں نے ایونٹ میں جان ڈال دی۔ اس سفر کو شاندار بنانے کیلئے تمام اداروں کا کردار اہم ہے جبکہ ایونٹ کامیاب کرانے پر وزیراعظم پاکستان عمران خان کا بھی مشکور ہوں۔
انہوں نے قذافی سٹیڈیم لاہور میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں سیزن کی رنگا رنگ اختتامی تقریب خطاب کرتے ہوئے کہا کراچی اور لاہور میں شائقین کرکٹ نے دلچسپی کا مظاہرہ کیا اور سٹیڈیمز کا رخ کر کے پی ایس ایل میں جان ڈال دی، پی سی بی نے پورے ایونٹ کے دوران شائقین کرکٹ کا خیال رکھنے کی کوشش جبکہ ایونٹ میں تمام ٹیموں کے درمیان انتہائی دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو ملے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button