Uncategorized

ٹوکیو اولمپکس جیتنے والوں پر دولت کی بارش

نیویارک : ٹوکیو اولمپکس میں ملک کا نام روشن کرنے والوں کی موجیں لگ گئیں ان پر دولت کی بارش ہو گئی ۔ امریکا ، جاپان اور ہانگ کانگ سمیت دیگر ممالک نے میڈل جیتنے والوں کو بھاری رقم انعام میں دیدیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ہانگ کانگ اپنے واحد گولڈ میڈلسٹ کو 6 لاکھ 43 ہزار امریکی ڈالرز کے برابر رقم دی ۔ یہ رقم پاکستانی کرنسی میں دس کروڑ روپے سے زائد ہے ۔ ہانگ کانگ کی طرف سے چیونگ کالونگ نے شمشیرزنی میں طلائی تمغہ جیتا ، یہ پچیس سال میں ہانگ کانگ کا پہلا گولڈ میڈل ہے ۔
امریکا میں گولڈ میڈلسٹ کو 37 ہزار پانچ سو ڈالرز ملے یعنی 61 لاکھ پاکستانی روپے ۔ سلور میڈلسٹ کو 22 ہزار پانچ سو ڈالرز اور برونز میڈلسٹ کو 15 ہزار ڈالرز ملے ۔
جاپان نے گولڈ میڈلسٹ کو 45 ہزار ڈالرز دئیے جو پاکستان کے 74 لاکھ روپے کے برابر ہیں ۔ جاپان سلور میڈلسٹ کو 18 ہزار اور برونز میڈلسٹ کو 9 ہزار ڈالرز ملے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button