Uncategorized

ملتان سلطان نے لاہور کو ہرا دیا

پی ایس ایل سیون کے پہلے کو الیفائر میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 28رنز سےہرادیا۔
دوسرے کو الیفائر میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہونگے
،
پی ایس ایل کے پہلے پلے آف میچ میں لاہور قلندز نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت دی ،ملتان سلطانز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں لاہور قلندرز کو جیت کیلئے 164 رنز کا ہدف دیا ،قلندرز کی طرف سے محمد حفیظ اور سمتھ پٹیل نے ایک ایک کھلا ڑی کوآؤٹ کیا ۔
لاہور قلندر ز مقررہ اوورز میں 135 رنز ہی بنا سکی ،لاہور قلندر کی طرف سے فخر زمان نے 63،کامران غلام 20 اور ہیر بروک نے 13رنز سکور کیے ، لاہور قلندرز کے فخر زمان نے سب سے زیادہ 4 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 45 گیندوں پر 63 رنز کی اننگز کھیلی ۔لے فخر زمان کے 63 رنز بھی ٹیم کو نہیں جتوا سکے۔
ملتان سلطانز کی طرف سے شاہنواز دھانی نے بہترین باؤلنگ کرتے ہوئے 4اوورز میں 19 سکورز دیکر 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جبکہ ڈیوڈ ویلے نے 2،رومان رئیس نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button