Uncategorized

ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا

پاکستان سپر لیگ کے 29 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی ۔ ہار کے باوجود اسلام آباد یونائیٹڈ نے پلے آف مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں اسلام آباد نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر صرف 105 رنز بنا سکی۔ ملتان سلطانز نے 106 رنز کا ہدف 18 ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔
ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے اپنی اچھی کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھا اور نصف سنچری سکور کیا۔ ڈیوڈ ولے نے 28 رنز کی اننگز کھیلی۔ لائم ڈاؤسن نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔ زاہد محمود نے ایک وکٹ لی .

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button