Uncategorized

وسیم اکرم پی سی بی ہال آف فیم میں شامل

لیجنڈری فاسٹ باولر وسیم اکرم کو باضابطہ طور پر پی سی بی ہال آف فیم میں شامل ہوگئے۔
وسیم اکرم نے 1985 سے 2003 پر مشتمل اپنے انٹرنیشنل کرکٹ کیرئیر میں 915 وکٹیں اور 6615 رنز اسکور کیے۔آئی سی سی ہال آف فیم کے رکن
اور پی ایس ایل 7 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مینٹور سر ویوین رچرڈز نے قزافی سٹیڈیم میں باضابطہ طور پر وسیم اکرم کو پی سی بی ہال آف فیم میں شامل کرتے ہوئے ایک اعزازی ٹوپی اور ایک پلاک پیش کی۔
وسیم اکرم کے علاوہ سابق کپتان عمران خان، عبدالقادر، فضل محمود، حنیف محمد، جاوید میانداد، وقار یونس اور ظہیر عباس بھی پی سی بی ہال آف فیم کا حصہ ہیں۔ان تمام ارکان کو بھی آئندہ چند روز میں باضابطہ طور پر پی سی بی ہال آف فیم میں شامل کرلیا جائے گا۔
وسیم اکرم کا کہناہے کہ انہیں اس اعزاز کو سر ویوین رچرڈز کی جانب سےاپنے ہوم وینیوپر وصول کرنے پر فخر ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ سابق کھلاڑیوں کو سراہنے کے لیے اس اقدام پر پی سی بی کے معترف ہیں۔سر ویوین رچرڈزنے کہا کہ وسیم اکرم کھیلوں کے ایک بہترین ایمبیسڈر اور ایک شاندار کرکٹر تھے۔ ان جیسسے کرکٹر روز روز پیدا نہیں ہوتے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button