Uncategorized

8 شکستوں کے بعد کراچی کنگز کو فتح مل گئی

پاکستان سپر لیگ سیزن سیون کے 26 ویں میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 22 رنز سے ہرا کر میگا ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں میر راچی کنگز لاہور قلندرز کو شکست دینے میں کامیاب ہوگئی، ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے مسلسل 8 میچوں میں شکست کے بعد کراچی کنگز کی یہ پہلی فتح ہے۔ کراچی کنگز کی کامیابی میں حمزہ کی شاندار بولنگ انے نمایا ں کردار ادا کیا.
150 رنز کے ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز مقررہ 20 اوورز میں صرف 127 رنز ہی بنا سکی۔لاہور قلندرز کا کوئی بھی بلے باز کریز پر نہیں ٹک سکا، میدان میں یکے بعد دیگر کھلاڑی اپنی وکٹ گنواتے گئے، اس طرح پوری ٹیم نے بیس اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 127 رنز بنائے، کراچی کنگز کو 22 رنز سے فتح ملی۔
کراچی کنگز کے لائس گریگری نے 16 بالوں پر 27 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلنے کی کوشش کی۔ اس طرح مجموعی ٹیم 19.5 اوورز میں 149 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔کراچی کنگز کے ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کے کھلاڑی بے بس نظر آئے، آج فخر زمان کا بھی بلا نہیں چلا وہ صرف ایک رن بنا کر پولین لوٹ گئے، ٹاپ آرڈر کی ناکامی کے بعد محمد حفیظ 33 رنز بنا کر چلتے بنے، بعد ازاں ہیری بروک نے 26 اور ڈیوڈ ویز نے 31 رنز کی اننگز کھیلی۔
مقررہ 20 اوورز میں لاہور قلندرز کی پوری ٹیم 127 رنز ہی بنا سکی، اس طرح انہیں میچ میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button