Uncategorized

واقعی وائیڈ بال، آسٹریلیا کو نیا ریکارڈ مل گیا، لوگ حیران

آسٹریلوی فاسٹ باؤلر مچل سٹارک نے وائڈ نوبال کرکے کرکٹ کی دنیا میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا .
سری لنکا کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئٹنی میں مچل سٹارک نے اپنے پورے رن اپ کے ساتھ گیند کروائی جو ہاتھ سے نکل کر پچ سے اتنی باہر گئی کہ وکٹ کیپرجمپ لگا کر گیند قابو کرنے میں ناکام رہے .


مچل سٹارک بلے باز کو آف کٹر کرنے کی کوشش میں گیند پر کنٹرول کھو بیٹھے اور بال تین میٹر اونچائی کے ساتھ پچ سے دور جا گری۔
تمام کھلاڑی، کمنٹیٹرز اور تماشائی اس انوکھی وائڈ کو دیکھ کر حیران رہ گئے۔ لیکن ایک بات واضح ہو گئی کہ اصل وائیڈ بال کس کو کہتے ہیں
کمر سے اوپر فلُ ٹاس ہونے کے باعث امپائر نے اسے وائڈ نوبال قرار دیا جس کے بعد بلے باز کو فری ہٹ کو موقع ملا۔ اس گیند پر سری لنکا کو باؤنڈری کے ساتھ پانچ رنز مل گئے .

جواب دیں

Back to top button