Uncategorized

خطرہ، بھارت کا چین کی 54 ایپس پر پابندی کا اعلان

بھارت نے چین کی مزید 54 ایپس کو قومی سلامتی کا خطرہ قرار دے کر پابندی عائد کرنے کا اعلان کر دیا
چین کے ساتھ سرحدی کشیدگی کے آغاز سے اب تک بھارت 300 چینی اپیس پر پابندی لگا چکا ہے ۔
تازہ ترین پابندیوں میں ‘علی بابا’، ‘سویٹ سیلفی ایچ ڈی’، ‘بیوٹی کیمرا’، ‘سیلفی کیمرہ’، ‘گیرینا فری فائر’، ‘الیومیناتے’، ‘ویوا ویڈیو ایڈیٹر’، ‘ٹینسینٹ ایکس ریور’، ‘اونمائیوجی ایرینا’، ‘ایپ لاک’ اور ‘ڈوئل اسپیس لائٹ’ سمیت درجنوں مقبول و معروف ایپس شامل ہیں۔
بھارتی انفارمیشن ٹیکنالوجی اور الیکٹرانک کی وزارت کا کہنا ہے کہ یہ ایپس صارفین کا حساس ڈیٹا جمع کرتی ہیں۔ اور اس ڈیٹا کو دشمن ملک میں واقع سرورز پر منتقل کر کے غلط استعمال کیا جاتا ہے۔
یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ ان میں سے کچھ ایپس فائن لوکیشن (جی پی ایس) تک رسائی حاصل کر کے، کیمرہ/مائیک کے ذریعے جاسوسی اور نگرانی کی سرگرمیاں بھی انجام دے سکتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button