Uncategorized

شکستوں کا ستہ،جیتا ہوا میچ پھسل گیا، کراچی ٹرافی جیتنے کی دوڑ سے باہر

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کے 21 ویں میچ میں اسلام آباد یونائٹیڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کراچی کنگز کو 1 رن سے ہرا دیا کراچی کی ٹیم ٹرافی جیتنے کی دوڑسے باہر ہو گئی .
کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے دیا گیا 192 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز بنا پائی.
کراچی کنگز کی طرف سے عماد وسیم نے 55، قاسم اکرم 51 اور شرجیل خان نے 44 رنز بنائے۔ اسلام آباد کے وقاص مقصود نے تین جب کہ آصف علی نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
اسلام آباد کی جانب سے کپتان شاداب خان 34، فہیم اشرف 29، آصف علی 28 اور ایلکس ہیلز 25 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
یہ کراچی کنگز کی اس ٹورنامنٹ میں مسلسل ساتویں شکست ہے اور ناک آؤٹ مرحلے تک پہنچنے کی امیدیں دم توڑ گئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button