Uncategorized

پی ایس ایل 7 کا دوسرا مرحلہ قذافی سٹیڈیم میں شروع

پی ایس ایل 7 کا دوسرا مرحلہ قذافی سٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگیا جس میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے
پوائنٹس ٹیبل کی بات کی جائے تو پہلے مرحلے میں مسلسل 5 میچز میں کامیابی حاصل کرکے ملتان سلطانز 10 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پرجبکہ پشاور زلمی 5 میں سے 2 میچز جیت کر پانچویں نمبر پر ہے۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کا 27 جنوری سے شروع ہونیوالا پہلا مرحلہ 7 فروری تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں مکمل ہوا،اس دوران مجموعی طور پر کھیلے گئے 15 سنسنی خیز میچز میں دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز کی بالادستی قائم رہی، محمد رضوان کی قیادت میں ٹیم نے اپنے تمام پانچوں میچز میں کامیابی حاصل کی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ 6پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر براجمان ہے، لاہور قلندرز کے پوائنٹس بھی 6ہیں مگر رن ریٹ کی بنیاد پر تیسرے نمبر پر موجود ہے،اب تک2،2 میچز جیتنے والی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کا پوائنٹس ٹیبل پر بالترتیب چوتھا اور پانچواں نمبر ہے۔
تمام پانچوں میچز میں شکست کے باعث بابراعظم کی زیرقیادت کراچی کنگز کیلیے ٹورنامنٹ کے باقی ماندہ میچز جیتنا ناگزیر ہوگیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button