Uncategorized

پی ایس ایل،6 دن 50 ، پھر 100 فیصد تماشائیوں کو اجازت

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں سیزن کے دوسرے مرحلے میں 10 سے 15 فروری تک 50 فیصد افراد کو شرکت کی اجازت ہو گی جبکہ 16 سے 27 فروری تک 100 فیصد افراد شریک ہو سکیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے پی ایس ایل میچز میں شائقین کی شرکت سے متعلق نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
تماشائیوں کی شرکت سے متعلق جاری کئے گئے نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ 12 سال سے زائد عمر کے افراد ویکسین کی دونوں ڈوز کے بعد میچ دیکھ سکیں گے جبکہ 12 سال سے کم عمر کے بچے ویکسین کے بغیر میچ دیکھنے آ سکتے ہیں۔
دوسری جانب گھوڑوں اور مویشیوں کی نمائش میں بھی 100 فیصد تماشائیوں کو شرکت کی اجازت دی گئی ہے تاہم اس کے ساتھ ہی ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ ایس او پیز پر ہر صورت عملدرآمد کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button