Uncategorized

بھارت نے پانچویں بار انڈر 19 ورلڈکپ جیت لیا

بھارت نے انگلینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دیکر پانچویں بار انڈر 19 ورلڈکپ اپنے نام کرلیا۔ویسٹ میں کھیلے جارہے انڈر 19 ورلڈکپ میں کے فائنل انگلینڈ نے بھارت کو 189 رنز کا ہدف دیا، جو بھارتی ٹیم نے 48 ویں اوورز 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔فائنل میں انگلینڈ کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 44.5 اوورز میں 189 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی، جیمر ریو 95 اور جیمر سیلز 34 رنز بناکر نمایاں رہے۔ بھارت کے راج باوا نے پانچ اور روی کمار نے چار وکٹیں حاصل کیںبھارت نے مطلوبہ ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر 48 ویں اوور میں حاصل کر لیا، شیخ رشید اور نشانت سندھو نے 50، 50 رنز کی اننگز کھیلیں۔یاد رہے کہ پاکستان انڈر 19 کی ٹیم آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد کوارٹر فائنل میں باہر ہوگئی تھی۔ایونٹ میں قومی ٹیم کو کوارٹر فائنل میں آسٹریلیا سے شکست ہوئی تھی باقی میچز میں قومی ٹیم نے کامیابی حاصل کی تھی اور سری لنکا کو شکست دیکر گرین شرٹس نے 5 ویں پوزیشن حاصل کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button