Uncategorized

رامیز راجہ لتا جی کی موت پر افسردہ

لاہور:برصغیر کی عظیم گلوکارہ لتا منگیشکر کی موت پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔سماجی رابطے کی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لتاجی رحمد دلی، عاجزی اور سادی کا مظہر تھیں۔ ان کی خوبصورت اور عظمت سے بھرپور شخصیت تھی جو ہم سب کے لیے ایک سبق تھی۔رمیز راجہ کا مزید کہنا تھا کہ کشور کمار اور پھر لتا جی کی موت نے مجھے موسیقی سے محروم کردیا ہے جبکہ انہوں نے شدید دکھ کا بھی اظہار کیا ہے۔واضح رہے کہ طویل عرصے تک بھارتی فلموں میں اپنی آواز کے ذریعے راج کرنے والی لتا منگیشکر آج صبح اس دار فانی سے کوچ کرگئیں ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button