Uncategorized

لا ہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 29رنز سے ہرا دیا

پی ایس ایل سیون میں لا ہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 29رنز سے شکست دے دی
لاہور قلندرز نے مقرر 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنائے، جبکہ 200 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی ٹیم مقرر 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز ہی بناسکی۔
لاہور قلندرز کی جانب سے فخر زمان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 66 رنز کی اننگز کھیلی، سلمان ارشاد نے 2 جبکہ عثمان قادر اور حسین طلعت نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔
لاہور قلندر کی طرف سے بہترین بائولنگ کرتے ہوئے شاہین آفریدی نے چار اوورز میں 19 رنز دیکر 2 وکٹ حاصل کئے ،جبکہ زمان خان نے تین وکٹیں حاصل کیں ۔
اہور قلندرز کی قیادت شاہین شاہ آفریدی کر رہے تھے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں عبداللہ شفیق، فخر زمان، کامران غلام، محمد حفیظ، ذیشان اشرف، ڈین فوکس کروفٹ، ڈیوڈ ویزا، راشد خان، حارث رؤف اور زمان خان شامل تھے۔
پشاور زلمی کی قیادت وہاب ریاض نے کی جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں کامران اکمل، حضرت اللہ زازئی، حیدر علی، حسین طلعت، شعیب ملک، شرفین ردرفورڈ، بین کٹنگ، آرش علی خان، عثمان قادر اور سلمان ارشاد ٹیم کا حصہ تھے .

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button