Uncategorized

لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی

پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن کے چھٹے میچ میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی
میچ میں قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے ٹاس جیتا اور فیلڈنگ کو ترجیح دیتے ہوئے کنگز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔
کراچی کنگز کی جانب سے دیا گیا 171رنز کا ہدف لاہور قلندرز نے آخری اوور میں چار وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ فخر زمان 106 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔ فخر زمان کے پی ایس ایل میں 1500 رنز مکمل ہو گئے ۔
محمد حفیظ نے 24 اور پٹیل نے 26 رنز بنائے جب کہ عبداللہ شفیق نے 8 اور کامران غلام نے صرف6 رنز بنائے۔
کراچی کنگز کے شرجیل خان نے 60 رنز بنائے جب کہ کپتان بابر اعظم نے 41 رنز کی اننگز کھیلی۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل 7 کے چھٹے میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو جیت کے لیے 171 رنز کا ہدف دیا تھا۔ لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button