Uncategorized

فیس بک نے پرائیویسی سیٹنگز کو ایک بار پھر بدل دیا

اگر آپ کوفیس بک پرائیویسی کی کوئی پروا نہیں تو اب آپ کو کرنی چاہیے، کم از کم مارک زکربرگ کی کمپنی کی تو یہی خواہش ہے۔
یہی وجہ ہے کہ فیس بک نے پرائیویسی سیٹنگز کو ایک بار پھر ری ڈیزائن کردیا ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ 2018 میں فیس بک ننے پرائیویسی سیٹنگز کو ری ڈیزائن کیا تھا اور اس وقت کہا تھا کہ اس کا مقصد چیزوں کی تلاش کو آسان بنانا ہے۔
اس وقت فیس بک نے کہا تھا کہ صارفین کو 20 مختلف اسکرینز پر سیٹنگز کو تلاش کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ سب تک رسائی ایک جگہ ہوگی۔
مگر اب اس پالیسی کو بدل دیا گیا ہے اور نئے ری ڈیزائن کے ساتھ فیس بک نے کہا ‘سیٹنگز کو اب 6 بڑی کیٹیگریز کے گروپ میں تبدیل کردیا گیا ہے، ہر گروپ میں متعدد متعلقہ سیٹنگز ہوں گی۔ یہ گروپس اکاؤنٹس، پریفرنس، آڈینس اینڈ ویزیبلٹی، پرمیشنز، یور افارمیشن اور کمیونٹی اسٹینڈرڈ اینڈ لیگل پالیسیز سیکشن پر مشتمل ہوں گے’۔
کمپنی کے مطابق ‘اب پرائیویسی سیٹنگز کو لوگوں کے ذہنی ماڈلز کے قریب تر بنایا گیا ہے’، تو یہ واضح ہے کہ اب آپ کو یہ سیٹنگز استعمال کرنے کے لیے ذہنی ماڈل کو استعمال کرنا ہوگا۔
اب اس سے کمپنی کا مطلب کیا ہے ؟ اس پر اگر آپ کا جواب ہے کہ اب سب کچھ باسہولت کردیا گیا ہے، تو مبارک ہو آپ کمپنی کا مقصد سمجھ گئے ہیں۔
اب اگر آپ اپنی پرائیویسی سیٹنگز کو اپ ڈیٹ کرنا چاہتے یں تو اب آپ کو تمام نئی کیٹیگریز اور سب کیٹیگریز میں ایک، ایک کرکے جانا ہوگا۔
ہوسکتا ہے کہ کسی ایک میں کوئی اہم سیٹنگ موجود ہو، یہ بالکل کسی خزان کو تلاش کرنے جیسا ہے۔
خیر یہ تو مذاق تھا مگر فیس بک نے اس ری ڈیزائن میں پرائیویسی چیک اپ کو زیادہ نمایاں کیا ہے۔
یہ سیٹنگز فیس بک کی آئی او ایس، اینڈرائیڈ، موبائل ویب اور فیس بک لائٹ ایپس میں متعارف کرانے کا سلسلہ 5 جولائی سے شروع ہوگیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button